معاشرے میں باحجاب خواتین کا کردار ۔ رمشا جوید

مسلم معاشرے میں باحجاب خواتین کس آزادی کے ساتھ زندگی کے اہم شعبوں پر اپنا کردار ادا کررہی ہیں اسے منظر عام پر لانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ستمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہیںجماعت اسلامی کی باحجاب بیٹیاں “تہزیب ہے حجاب ” “حجاب ہماری پہچان ” “حجاب نے بخشی عورت کو آزادی” اور “حجاب گالا” جیسے منفرد موضوعات کے ساتھ جگہ جگہ باوقار محفلیں منعقد کررہی ہیں۔

جہاں وہ دیگر خواتین کو اپنے کردار سے حجاب کی اہمیت و افادیت سمجھارہی ہیں وہیں ٹاک شو، بحث مباحثے ، آرٹ مقابلے اور اپنی زندگی کے حال احوال سے بےحجاب خواتین کو حجاب کی جانب گامزن کررہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹاک شو پر بیٹھیں کرن ناز ہوں یا اسمبلی حال میں خواتین ۔ وہ سب حجاب سے محبت اور اسے عورت کا وقار سمجھتی ہیں۔ قلم و کردار کا جہاد بھی بہت افضل جہاد ہے۔

ستمبر کا مہینہ ختم ہوچکا مگر حجاب پر افادیت اور حجاب کی اہمیت ختم نہ ہوسکی اور دریا کو کوزے میں بند کرنا اتنا آسان ہوتا بھی نہیں۔ 9 اکتوبر “حجاب گالا” کے موضوع سے حنا مارکیو بینکوئیٹ میں ایک پررونق محفل کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جہاں مختلف مقابلوں اور منفرد کھیلوں سے شائیقین کا دل موہ لیا جائے گا۔

یہ اپنی تاریخ کا ایک بڑا پروگرام ہونے جارہا ہے جہاں ہر دل عزیز حافظ نعیم۔الرحمن صاحب بھی موجود ہوں گے۔ اس پروگرام کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں دعوت عام ہے۔ آپ سب اس محفل اور گیمز کا حصہ بن کر بہت کچھ سیکھ سکتے اور انعامات حاصل کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: