زندگی کو خوبصورت کیسے بنائیں

کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہم نماز کو اہمیت نہ دیں، ہم اللہ کو یاد نہ کریں۔ اور ہم کہتے ہیں ہماری پر یشانیاں کب ختم ہوں گی ۔ اتنے مسئلے ہیں میں کیا کروں۔ جبکہ سب سے بڑی مسئلہ تو یہی ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے غافل رہیں، اللہ تعالیٰ کے حکم سے منہ موڑے رہیں

واستعینوا بالصبر والصلاۃ
اور صبر اور نماز سے مدد طلب کرو

یہ کس کا فرمان ہے؟اس میں کوئی شک ہے؟؟ نہیں ہم چاہتے ہمیں کوئی وظیفہ مل جائے، اور ہمارے سااااارے مسئلے چٹکیوں میں حل ہو جائیں۔اور ہمیں کچھ نہ کرنا پڑے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

ہم صبر بھی چھوڑیں

ہم نماز بھی چھوڑیں

پھر اللہ کی مدد کیسے آئے؟؟ نماز خوبصورت، تو زندگی خوبصورت ۔۔۔ اپنی نمازوں کو پابندی کے ساتھ خوبصورت بنائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: