دل کی اصلاح کیجیے

سلائی مشین کی ڈبی کا ایک چھوٹا سا پیچ ڈھیلا ہوا تو اوپر والی ساری سلائی خراب ہونے لگتی ہے۔۔۔!!

جب کپڑے کے اوپر والی سلائی خراب ہونے لگے تو قصور مشین کے اندر لگی ڈبی کا ہوتا ہے۔
اور اگر نیچے سلائی خراب آئے تو قصور اوپر والی نلکی کا ہوتا ہے۔

ایک چھوٹے سے پیچ کا ڈھیلا ہونا آپ کے تین چار ہزار کے سوٹ کو بدنما کردیتا ہے۔
اسی طرح انسانی جسم کے اندر موجود ڈبی یعنی دل کے کسی چھوٹے سے پیچ کا ڈھیلا ہونا ہمارے باہر کی بہت سی خوب صورتی کو بدنما کرسکتا ہے۔
اسی طرح باہر کا ماحول ہمارے اندر کی روح کو بدنما کرسکتا ہے۔

اپنے اندر اور باہر دونوں کا خیال رکھیں۔
تاکہ زندگی کا کوئی بھی ٹانکا اس پہ بدنما نہ محسوس ہو۔
یہ فلسفہ صرف عقل والوں کو ہی سمجھ آسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: