دیہاتی کی رسول ﷺ سے والہانہ محبت

شمائل ترمذی میں ایک صحابی حضرت زاہر بن حرام نجمی رضی اللہ تعالی عنہ کا ایک واقعہ بہت خوبصورت انداز سے نقل کیا گیا ہے۔

یہ دیہات کے رہنے والے تھے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دیہاتی تحفہ لایا کرتے تھے، سبزی ترکاری وغیرہ جو بھی دیہات میں ان کو میسر ہوتا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تحفہ لایا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کا تحفہ بہت خوشی کے ساتھ قبول فرمالیا کرتے تھے اور وہ صورت وشکل کے اعتبار سے قبول صورت نہیں تھے لیکن ان کی سیرت اور کمال ایمان اعلی درجہ کا تھا، جب وہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے دیہات واپس جاتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کو کچھ نہ دیا کرتے تھے۔ ایک دفعہ مہ بینہ کے بازار میں حضرت زاہراپنا سامان فروخت فرمارہے تھے، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے چپکے سے پیچھے کی طرف سے آ کر اچانک ان کی آنکھوں کو بند کر کے دبالیا، اب ان کو تو نظر نہیں آیا، اور معلوم بھی نہیں کہ کون ہے۔ان کے ذہن میں یہ بات ہے کہ عام لوگوں میں سے کوئی ہے ۔ زور زور سے شور مچا کر کہنے لگے کہ یہ کون ہے؟ مجھے چھوڑ دو، پھر کن انکھیوں سے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر پہچان لیا۔ جب حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان لیا تو بجاۓ چھوڑ دو کہنے کے اپنی پیٹھ کو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے سے چکا دیا کہ محبوب حقیقی کے سینے سے میرے بدن کا لگ جانا خیر و برکت ہے۔ اس کے بعد حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کہنے لگے اس بندے کو کون خریدے گا؟ حضرت زاہر رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا: یارسول اللہ ! اگر آپ مجھے بچیں گے تو نہایت گھاٹا ہوگا اس لئے کہ مجھ جیسے بدصورت کو بیچنے سے کیا پیسہ مل سکے گا اس پر حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا کہ آپ اللہ کے یہاں کم قیمت اور سے نہیں ہیں بلکہ اللہ کے نزدیک آپ بڑے قیمتی ہیں۔(شکل ترندی بص۱۶)

اس واقعہ سے ہرشخص کو عبرت حاصل کرنے کی ضرورت ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی محبت کا مدارس انسانوں کے دلوں پر ہے جس نے تقوی کا اعلی مقام حاصل کر لیا ہے اس نے حب خدا اور حب رسول کا بھی اعلی مقام حاصل کرلیا۔ حدیث میں آتا ہے کہ حضرت اسامہ رضی اللہ تعالی عنہ بہت کالے تھے مگر حضرات صحابہ رضی اللہ عنہم میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت اسامہ کی محبت سب سے زیادہ تھی ۔ ( شامل ترندی)

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: