نصیحتیں

دن کا آغاز نماز فجر اذکار اور توکل علی الله سے
گناھوں سے مسلسل معافی مانگتے رہیں گناہ بھی معاف رزق میں بھی اضافہ
دعا نہ چھوڑیں یہ کامیابی کی کنجی ھے۔
یاد رکھیں زبان سے نکلے کلمات لکھے جارہے ہیں۔
سخت آندھیوں میں امید کا دامن نہ چھوٹے۔
انگلیوں کی خوبصورتی انکے ذریعہ تسبیح کرنے میں ہے۔
افکار اور غم کی کثرت میں کہیں لااله الا الله۔
روپے پیسے سے فقیروں کی اور مسکینوں کی دعا خریدیں۔
خشوع اور اطمینان سے کیا گیا سجدہ زمین و آسمان کے خزانوں سے بھی بہتر ہے اسکی قدر کریں۔
زبان سے کوئی لفظ نکالتے ہوئے سوچیں اسکے اثرات کیا ہونگے صرف ایک لفظ بھی بعض اوقات مہلک ھو جاتا ہے۔
مظلوم کی بدعا اور محروم کی آہ سے بچیں۔
اخبار و رسائل سے پہلے کچھ تلاوت قرآن کرلیں۔
آپ اپنی اصلاح کی فکر کریں آپکا گھرانہ بھی آپکے راستہ پر چلے گا۔
آپکا نفس برائی کی طرف بلاتا ہے اسکو نیکی میں لگا کر مقابلہ کریں۔
والدین کی قدر کیجئے انکو نعمت عظمی سمجھیں، رضائے الہی کا قریبی سبب ہے
آپکے پرانے کپڑے غریبوں کے لیئے نئے ہیں۔
زندگی انتہائی مختصر ھے غصہ نہ کریں کسی سے بغض نہ رکھیں رشتہ داریوں اور تعلقات کو خراب نہ کریں۔
آپکو سب سے زیادہ طاقت والے اور سب سے بڑے مالدار کا ساتھ حاصل ہے (الله سبحانہ و تعالی) پر اعتماد کریں اور خوش رہیں۔
گناہوں سے اپنے لیئے دعا کی قبولیت کا دروازہ بند نہ کریں۔
مصیبتوں مشقتوں حتی کے ذمہ داریوں کے نبھانے میں نماز آپکی مدد گار ہے، اسکا سہارہ لیں۔
بدگمانی سے بچیں دوسروں کو بھی راحت پہنچائیں اور خود بھی راحت میں رہیں۔
تمام فکروں غموں کا سبب اپنے رب سے دوری ہے اس دوری کو ختم کردیں۔
نماز کا اہتمام کریں قبر میں یہی ساتھ جائے گی
غیبت کریں نہ سنیں کوئی کر رہا ہو تو اسکو بھی روکیں۔
سورۃ الملک کی تلاوت نجات کا باعث ہے۔
خشوع سے خالی نماز، آنسو سے خالی آنکھیں محرومی ہے، اس محرومی سے نکلیں۔
دوسروں کو تکلیف دینے سے بچیں۔
تمام تر محبت الله اور رسول کے لیئے اور مخلوق کے لیئے اچھے اخلاق۔
جو آپکی غیبت کرے اسکو معاف کردیں وہ تو خود اپنی نیکیاں آپکی نذر کررہا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: