اللہ کی طرف سے امتحان

فقر اور غربت اللہ کی طرف سے امتحان ہے، اور احادیث میں اس سے پناہ مانگی گئی ہے، بعض ساتھی پوچھتے ہیں، کہ ہم محنت بھی کرتے ہیں، اور پھر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں ہوتے ہیں۔

رزق میں کشادگی اور برکت کے لیے صرف محنت نہیں بلکہ بعض اعمال صالحہ مثلا: استغفار ، زکوات ادا کرنا، اور صدقہ بھی دینا بھی چاہیے۔

لیکن آج ایک حدیث نظر سے گزری، جو مفسر قرآن امام قرطبی (ت٦٧١ھ) نے اپنی تفسیر الجامع لأحكام القرآن میں نقل کی ہے، اور دیگر مفسرین نے بھی مختلف الفاظ سے سورہ اخلاص کے فضائل اور گھر والوں پر سلام کے مباحث میں نقل کیا ہے، اگرچہ سند پر اہل علم نے کلام کیا ہے، لیکن اس میں فقر سے نجات اور رزق میں کشادگی اور برکت کی درجہ زیل نسخہ بیان کیا گیا ہے۔

۱- گھر میں داخل ہوتے ہی سلام کرنا
۲- اگر گھر پر کوئی نہ ہو ، تو رسول اللہ ﷺ پر درود وسلام بھیجنا ( یعنی درود پڑھنا)
۳- ایک بار سورہ اخلاص پڑھنا

جس کو رسول اللہ ﷺ نے یہ نسخہ بتایا تھا، اس کے بارے میں راوی الحدیث “سہل بن سعد الساعدی” فرماتے ہیں، کہ وہ اتنے مالدار ہوئے تھے ، کہ پھر اپنے ہمسایوں پر خرچ کرتا تھا، اور ان کو کھلاتے تھے۔

عالم خان_ترکی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: