کتنا وقت درود شریف کےلیے وقف کروں

حضرت ابی بن کعب رضی اﷲٰ عنہ کہتےہیں میں عرض کیا: یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم میں کثرت سےدرود شریف پڑھتا ہوں ، اپنی د ُعا میں سےکتنا وقت درود شریف کیلئےوقف کروں ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا !جتنا تو چاہے میں عرض کیا : ایک چو تھائی صحیح ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا !جتنا تو چاہے، میں نے عرض کیا : نصف وقت مقرر کروں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا جتنا تو چاہے۔

لیکن اگر اس سےزیادہ کرےتو تیرےلئےاچھا ہے۔ میں نے عرض کیا : دو تہائی مقرر کروں ؟ آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا ! جتنا تو چاہے، لیکن اگر زیادہ کرےتو تیرےہی لئےبہتر ہے۔ میں نےعرض کیا ،میں اپنی ساری د ُعا کا وقت درود شریف کیلئےوقف کرتا ہوں ۔ اس پر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا ! یہ تیرےسارےدکھوں اور غموں کیلئےکافی ہو گا اور تیرےگناہوں کی بخشِش کا باعث ہو گا ۔
( ترمذی)

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: