اللہ ناراض ھو تو کیا ھوتا ھے؟

بہت سوچنے اور ڈرنے والی باتیں دیکھیں کہیں ھم تو ان میں شامل نہیں محسوس اور نامحسوس ہونے والی سزائیں

کسی طالب علم نے اپنے استاد سے کہا :
ہم کتنے گناہ کرتے ہیں نا
اور *اللہ ہمیں سزا نہیں دیتا

استاد محترم نے فوراً جواب دیا : یہ بھی سزا ہے کہ اللہ ہمیں سزائیں دیتا ہےاور ہمیں محسوس نہیں ہوتا

تمہارے دل کی سختی اور آنسوکا
خشک ہوجانا
کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ
اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟

نیک صالح اعمال کے طرف
قدم بڑھانے میں کاہلی
کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ
اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟

تمہیں قرآن کریم کے تلاوت چهوڑے
جو ہفتے اور مہینے بیت جاتے ہیں
کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ
اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟

کتنی بار یہ آیت تمهاری نظروں سے
گزرنے کے بعد بهی تم انجان بنے رہتے ہو ؟
اگر یہ قرآن ہم کسی پہاڑ پر نازل فرماتےتو وہ اللہ کے خوف سے ریزہ ریزہ ہوجاتا

کتنی طویل راتیں تمہارے زندگی میں گزرتی رہیں لیکن قیام اللیل کی
نوافل سے محرومرہنا کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ
اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟

کتنے خیر وبرکت کے مواقع
تمہاری زندگی میں آئے ..
{رمضان ،، عید ،، ذوالحجہ}
تمہاری غفلت اور گناہوں کی دلدل میں غرق رہنا
کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے
کہ اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟

زندگی میں تعلیم وتفسیر قرآن
سیکھنے کے بہترین مواقع آئے
لیکن اسے نظراندازکر کے

تم دنیاوی لذتوں میں کهوئے رہے
کیا یہ اس بات کی گواہی نہیں ہے
کہ اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟

کیا اس سے بھی بڑی کوئی
سزا ہو سکتی ہے ؟

نیک عمل تمہیں بوجھ
جیسا کیوں محسوس ہوتا ہے ؟

اللہ تعالیٰ کا ذکرکرتے ہوئے
زبان کیوں لڑکھڑانے لگتی ہے ؟

اپنی شیطانی ونفسانی خواہشات کے
سامنے تم کمزورکیوں پڑ جاتے ہو ؟

دنیاوی چکا چوند روشنیوں کو دیکھ کرتمہارا دل کیوں تڑپنے لگتا ہے ؟

کیا تم دنیا پیسے اور عزت وشہرت
کے غرور میں مبتلا نہیں ہوئے ؟

بهلا اس سے بڑھ کر کوئی
سزا ہوسکتی ہے ؟

اللہ نے تمہیں اپنی غلطیاں بهلا کر
دوسروں کی عیب جوئی ، جهوٹی
اور بہتان تراشی میں مصروف کردیا

آخرت بهلا کر تمہاری سب سے بڑی تمنا دنیا اور اسے حاصل کرنا بنادیا ..

کیا یہ بهی سزا کی ایک شکل نہیں ہے ؟

تم نے کبهی اس آیت پر دهیان دیا :
“اللہ تعالیٰ نے ان کے جانے کو پسند نہیں کیا اسی لیے انہیں توفیق بهی نہیں عطا فرمائ اور یوں کہہ دیا گیا کے اپاہج لوگوں کے ساتھ تم بهی یہاں ہی بیٹھے رہو
سورہ التوبۃ
اللہ رب العزت سے ڈرو””
اللہ سبحانہ تعالٰی کے طرف سے
سب سے چھوٹی سزا مال اولاد
اور صحت میں ہوتی ہے

لیکن سب سے بڑی سزا
غیرمحسوس ہوتی ہے؟
اسے صرف مومن ہی اپنے دل کے حال تبدیل ہونے پر پہچانتا ہے

اللہ سے مغفرت اور عافیت طلب کرو

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: