صحبت بد کا اثر جانکنی کے وقت بھی

امام ربانی حضرت مجددالف ثانی ﷺ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی میرے پاس آیا جوکسی میرے تعلق والے کا قریبی عزیز تھا وہ بیمار ہو گیا قریب تھا کہ اسے موت آ جاۓ.

وہ تعلق والا بندہ میرے پاس آیا اور اس نے بڑی منت وساجت کی کہ حضرت! آخری وقت ہے تشریف لائیں اور کچھ تو جہات فرمائیں اس کی آخرت اچھی بن جائے گی فرماتے ہیں کہ میں وہاں گیا میں نے بہت دیر تک توجہ دی مگر میں نے دیکھا کہ اس کے دل کی ظلمت پر کوئی فرق نہ پڑا میں بڑا حیران ہوا کہ ایسا پہلے بھی نہیں ہوا تھا۔ پہلے تو جب بھی اللہ تعالی کی مدد سے متوجہ ہوا رب کی رحمت نے یاوری فرمائی اور سالکین کے دلوں کی ظلمت کو دور کر دیا یہ عجیب معاملہ تھا کہ اتنی توجہ بھی کی مگر اس کے دل پر ذرہ برابر بھی اثر نہ ہوا بے اختیار اللہ تعالی کی طرف متوجہ ہوا تو دل میں القاءفرمایا گیا کہ آپ کی توجہ سے یہ ظلمت دور نہیں ہوگی اس لیے کہ اس آدمی کے کفار کے ساتھ محبت کے تعلقات میں کافروں سے محبت رکھنے کی وجہ سے دل پر ایسی ظلمت آئی جو وقت کے مجدد کی تو جہات سے بھی دور نہ ہوسکی ۔

(خطبات ذوالفقارص۴/۷۴)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: