ایک لڑکے کی اللہ سے باتیں

میں جب جب کہتا ہوں “میرا رب” تو وہ واقعی مجھے بہت اپنا سا محسوس ہوتا ہے۔ آنکھیں بھیگ جاتی ہیں۔ اجنبیت ختم ہو جاتی ہے۔ فاصلے سمٹ جاتے ہیں۔ دل محبت سے بھر جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ واقعی میرے اپنے رب ہیں نا۔ اللہ تعالیٰ آپکو پتا ہے نا آپ مجھے کتنی مشکلوں سے ملے ہیں۔

میں اب آپ کو کھونا نہیں چاہتا کسی قیمت پر بھی۔ اللہ تعالیٰ میں آپ سے آپ کو مانگتا ہوں۔ آپ میرے ساتھ رہئے گا ہمیشہ اللہ تعالیٰ مجھے خود سے دور نہ جانے دیجئے گا۔ اللہ تعالیٰ مجھے نفس و شیطان کے بہکاووں میں نہ آنے دیجئے گا۔ اللہ تعالیٰ مجھے تھام کے رکھئے گا۔ اللہ میں دنیا کے ہجوم نہیں چاہتا۔ میں صرف آپکو چاہتا ہوں۔ میں ان جگہوں کو چھوڑ دینا چاہتا ہوں جہاں آپ نہیں ملتے۔

اللہ تعالیٰ میں چاہتا ہوں میں آپ کے سوا ہر ایک سے بے نیاز ہو جاؤں۔ میرا دل آپکی محبت سے بھرا رہے۔۔۔۔۔ میں پلٹ پلٹ کر آپکی طرف آنے والا بن جاؤں۔۔۔ یہ کائنات، یہ اس میں ہوتی تبدیلیاں، یہ مختلف واقعات، اللہ تعالیٰ سب مجھے آپکی طرف متوجہ کریں۔۔۔ اللہ میں کثرت سے آپکو ہی یاد کروں۔ اللہ تعالیٰ مجھے ڈر لگتا ہے۔ گناہوں سے اللہ تعالیٰ یہ گناہ کہیں مجھے آپ سے دور نہ کر دیں۔ اللہ تعالی یہ گناہ آڑ بن جاتے ہیں، میں آپ کو محسوس نہیں کر پاتا

پھر اللہ تعالیٰ آپ میرے رب ہیں نا آپ تو سب کر سکتے ہیں نا، پلیز پھر اتنا کر دیں کہ میرے دل کو اپنی اطاعت پر جما دیں، مرتے دم تک میرے ایمان کو سلامت رکھیں، مجھے حیات طیبہ چاہئے، مجھے وصال طیبہ چاہئے، مجھے آپ چاہئیں آپ کا دیدار چاہئے۔ مجھے بچا کر رکھیں ہر اس راہ پر اس گناہ سے جو میرے ان مقاصد کے درمیان آئے۔⁩

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: