نماز میں ہماری غلطیاں

ہماری نمازیں بے اثرکیوں۔؟ نماز میں چار مقامات زیادہ اہم ہیں۔ نمازی کی حاضری لگوانا ۔۔۔نماز کو اللہ تعالیٰ کےہاں جمع کروانا ۔۔۔سلامتی رحمت اور برکت کا حقدار بننا۔۔۔ دعاء کا قبول ہونا

1. تکبیر تحریمہ کے بعد پہلاکام نماز کی حاضری لگوانا ہے کیونکہ ملازم کو بغیر حاضری لگائے تنخواہ نہیں ملتی ، پوری نماز میں اگر ذہن دنیا میں کھویا رہا ، اللہ تعالیٰ کی یا دہی نہیں آئی تو یہ نماز کس کھاتہ میں شمار ہو گی ، اس لیے فوراً یہ نیت کرلیں کہ میں اللہ تعالیٰ کو دیکھ رہا ہوں یا یہ اللہ تعالیٰ مجھے دیکھ رہاہے۔

2. اگرآپ نے تشہد میں دھیان اور توجہ سے ترجمہ ذہن میں رکھ کر التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ کہہ دیا تو اس نماز کا اجر اللہ تعالیٰ کے پاس آپ کےکھاتہ میں جمع ہو گیا اگر آپ نے دنیا کےخیالات میں التحیات پڑھ دیا تو نماز کا مقصد فوت ہو گیا نماز دل میں پڑھنا بھی منع ہے (کم از کم الفاظ کی ادائیگی ضروری ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ) اتنا زور سے پڑھیں کہ خود سن سکیں اسی طرح نماز میں غیر ضروری حرکت کرنا ، ہلتے رہنا یا بار بار کپڑوں کو صحیح کرنا نماز کے اجر کو کم کردیتاہے ۔

3. جب آپ نے نبی علیہ السلام پر سلام رحمت اور برکت بھیجی یعنی السَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَکَاتُهُ نیت سے کہا تو فرشتے کی دعاء سے آپ خود بھی ان تینوں چیزوں کےحقدار بن گئے پس توجہ شرط ہے ، مگر شیطان آپ سے یہ جملے بلا سوچے سمجھے فرفر کہلوانے کی کوشش کریگا تاکہ آپ بلاؤں اور بیماریوں میں گھرے رہیں سلامتی رحمت اور برکت سے محروم رہیں ۔ اپنے اوپر سلام بھیجنا بھی مت بھولیں السَّلَامُ عَلَيْنَا توجہ سے پڑھیں ۔ آپ اللہ تعالیٰ کی ایک اور نعمت عظمیٰ سے بھی باخبر رہیں وہ ہے دنیا میں ہر نماز پڑھنے والے کی طرف سے آپ کو سلام پہنچنا ، اگرآپ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے ڈرتے ہیں اور گناہ کی صورت میں (چوبیس گھنٹے کے اندر )معافی مانگ لیتے ہیں تو آپ کا شمار عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ میں ہوگا پھر آپ ہر نمازی کے سلام کےحقدار ہیں اور خود بھی توجہ سے یہ جملہ پڑھ کر صالحین کو سلام بھیجا کریں۔

4. دعاء کی قبولیت کیلئے نبی کریم ﷺ پر درود شریف پڑھنا شرط ہے اور درود شریف دھیان سے پڑھیں ترجمہ ذہن میں رکھ کر پڑھیں تاکہ آگے آنے والی آخری دعا قبول ہو ، جو عبادت کا نچوڑ اور مغز ہے ، اور خود دعاء ہی بغیر سوچے سمجھے پڑھ لی تو خداحافظ سب محنت پر پانی پھر گیا ۔ سلام کے بعد “اللہ اکبر” اور تین بار “استغفراللہ” پڑھ لیں نماز میں کمی یا کوتاہی کا ازالہ ہو جائے گا ۔ مزید اپنی نماز کو قیمتی بنانے میں ہر نماز کے بعد اس دعا کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل کریں ۔

اللَّهُمَّ أعِنَّی عَلَى ذِكْرِكَ، وَشُكْرِكَ، وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ اسی طرح آپ نفس وشیطان پر ایک دن ضرور غالب آجائیں گے شیطان ناکام ہونیکی صورت میں نماز کے علاوہ بھی آپکو برے خیالات ڈالے گا اس وقت آپ اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم اور لاحول ولا قوۃ الا باللہ پڑھ لیا کریں۔

ماخوذ از:” آج کا سبق “صفحہ 326
مفتی اعظم حضرت مولانا محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: