حدیث کی روشنی میں

تکلیفوں سے نجات مگر کیسے؟ حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص کو یہ پسند ہو کہ اللہ اسے روز قیامت کی تکلیفوں سے نجات دے دے تو وہ تنگدست کو مہلت دے یا اسے (قرض) معاف کر دے ۔

مشکوٰۃ المصابیح2902

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سفر کرتے تو کیا دعا پڑھتے ۔ حضرت عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں جب رسول اللہ ﷺ سفر کرتے تو آپ سفر کی شدت و مشقت ، بری واپسی ، نفع کے بعد نقصان ، مظلوم کی بددعا اور اہل و مال میں برے منظر سے پناہ طلب کیا کرتے تھے ۔

مشکوٰۃ المصابیح2421

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: