اچھے دوست کی کچھ نشانیاں

صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا اے اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم ہم کس کی مجلس میں بیٹھیں۔؟؟؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین باتیں ارشاد فرمائیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔ پہلے نمبر پر ایسی مجلس میں بیٹھیں یا ایسے دوست کے پاس بیٹھیں جس کو دیکھ کر اللہ کی یاد آئے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ نیک دوست کے پاس یا نیک مجلس میں بیٹھیں۔

دوسرے نمبر پر ایسے دوست کے پاس بیٹھیں یا ایسی مجلس میں بیٹھیں جس کی بات سے تمہارے علم میں اضافہ ہو۔ تیسرے نمبر پر ایسے دوست یا مجلس میں بیٹھیں۔ جس کا عمل دیکھ کر تمہیں آخرت کی رغبت ہو۔ جن میں یہ تین نشانیاں پائی جاتی ہوں ایسے بندے کی صحبت اختیار کرنی چاہیے۔ اللہ تعالی ہم تمام مسلمانوں کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔ حضرت شیخ سعدی فرماتے ہیں میں اچھے وقت سے زیادہ اچھے دوست کو عزیز رکھتاہوں ، کیونکہ اچھا دوست اچھا وقت پیدا کرسکتا ہے مر اچھا وقت اچھ دوست نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: