مل کر جنت میں جائیں گے

مل کر جنت میں جائیں گے ۔ اے ﷲ! میں یہ تو نہیں جانتی کہ میدان حشر میں میرا اور میرے پیاروں کا کیا حال ہو گا لیکن! آج اس زندگی میں آپ سے دعا کرتی ہوں ۔ اے میرے رب! روز حشر میری اور میرے پیاروں کی مدد کرنا۔

جیسے آپ نے دنیا میں ہماری خطائیں ایک دوسرے سے چھپا کر ہمیں عزت دے رکھی ہے ۔ وہاں بھی ہمیں ایک دوسرے کی نظروں میں شرمندہ ہونے سے بچانا
اس دن شاید ہم نفسی نفسی پکاریں گے. لیکن! آج تجھ سے ساری امت مسلمہ کی بخشش کا سوال کرتی ہوں تو ہمارے گناہوں پر پردہ ڈال کر اس دن بھی ہماری لاج رکھ لینا.

ہم ایکدوسرے سے نظریں چھپائیں نہیں بلکہ! ایک دوسرے کے ساتھ مل کر تیری عزتوں والی جنت میں داخل ہوں اے ﷲ سبحان و تعالٰی دعا قبول فرمالے آمین یا رب العالمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: