آپ صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کو جب یارسول ﷲ کہہ کر پکارا

حضرت اُم سلمہ رضی ﷲ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک دفعہ حضور نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم ایک صحرا میں سے گزر رہے تھے۔ کسی ندا دینے والے نے آپ صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کو ’یارسول ﷲ‘ کہہ کر پکارا۔

آپ صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم آواز کی طرف متوجہ ہوئے لیکن آپؐ کو سامنے کوئی نظر نہ آیا۔ آپؐ نے دوبارہ غور سے دیکھا تو وہاں ایک ہرنی بندھی ہوئی تھی۔ اس نے عرض کیا: یارسول ﷲ، میرے نزدیک تشریف لائیے۔

آپؐ اس کے قریب تشریف لے گئے اور اس سے پوچھا: تمہاری کیا حاجت ہے؟ اس نے عرض کیا: اس پہاڑ پر میرے دو چھوٹے چھوٹے نومولود بچے ہیں۔ بس آپ مجھے آزاد کر دیجیئے کہ میں جا کر انہیں دودھ پلا سکوں پھر میں واپس لوٹ آؤں گی۔

آپؐ نے پوچھا: کیا تم ایسا ہی کرو گی؟ اس نے عرض کیا: اگر میں ایسا نہ کروں تو ﷲ تعالیٰ مجھے سخت عذاب دے۔ پس آپؐ نے اسے آزاد کر دیا۔ وہ گئی اس نے اپنے بچوں کو دودھ پلایا اور پھر واپس لوٹ آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اسے دوبارہ باندھ دیا۔ پھر اچانک وہ اعرابی (جس نے اس ہرنی کو باندھ رکھا تھا ادھر آ گیا اور ) اس نے عرض کیا: یارسول ﷲ! میں آپؐ کی کوئی خدمت کر سکتا ہوں؟

آپؐ نے فرمایا: ہاں، اس ہرنی کو آزاد کر دو۔ پس اس اعرابی نے اسے فوراً آزاد کر دیا۔ وہ وہاں سے دوڑتی ہوئی نکل گئی اور وہ یہ کہتی جا رہی تھی: میں گواہی دیتی ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور آپؐ ﷲ تعالیٰ کے رسول ہیں۔ ( المعجم الکبير لطبراني ، ٣٣١/٢٣، الرقم: ۷٦٣)

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: