صدقہ کی انوکھی اقسام

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ۔ اپنے بھائی کے سامنے تمہارا مسکرانا تمہارے لیے صدقہ ہے۔ تمہارا بھلائی کا حکم دینا برائی سے روکنا صدقہ ہے۔ بھٹک جانے والی جگہ میں کسی کو راستہ دکھانا بھی صدقہ ہے۔ ۔ پتھر کانٹا اور ہڈی کو راستے سے ہٹانا بھی صدقہ ہے۔

اپنی ڈول سے بائی کے ڈول میں پانی ڈالنا صدقہ ہے۔ ثواب کی نیت سے اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنا بھی صدقہ ہے۔ اچھی بات منہ سے نکالنا بھی صدقہ ہے ۔ ہر قدم جو نماز کے لیے اٹھتا ہے وہ بھی صدقہ ہے ۔ سب سے افضل صدقہ کسی کی صلح کروانا ہے ۔ ہر ملنے والے شخص کو سلام کرنا بھی صدقہ ہے۔ اللہ تعالی ہم تمام مسلمانوں کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: