امام ابو حنیفہ کی ذہانت کا دلچسپ واقعہ

ابوالعباس طوی امام ابوحنیفہ کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتا تھا۔ امام صاحب کو بھی اس کا علم تھا۔

ایک مرتبہ امام صاحب ابوجعفر منصور کے دربار میں تشریف لائے بہت سے لوگ جمع ہو گئے ۔طوی نے اپنے دل میں کہا کہ آج میں ابوحنیفہ کو قید خانے میں ڈلوادوں گا ۔ وہ کہنے لگا: ابوحنیفہ! امیر المومنین نام میں سے کسی آدمی کو بلاتے ہیں اور اسے کسی کی گردن اڑ ادینے کا حکم دیتے ہیں ۔ وہ شخص نہیں جانتا کہ کیا وہ مجرم ہے یا نہیں ، کیا اس کے لئے ایسا کرنا جائز ہے؟

امام صاحب نے فرمایا کیا امیرالمومنین میں حق بات کا حکم دیتے ہیں یا باطل کا ؟
طوسی نے کہا ,حق بات کا.

امام صاحب نے فرمایا!پھر حق بات کو نافذ کرو اور اس کے بارے میں سوال نہ کرو.
پھر امام صاحب نے پاس بیٹھے سے کہا کہ یہ شخص مجھے باندھنے آیا تھا ,میں نے اسے باندھ دیا.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: