لفظ الفاظ سے جڑی سبق آموز باتیں

میں آپ کے ساتھ ہوں ” یہ لفظ جسے بھی بولیں سچے دل سے بولیں اور سوچ سمجھ کر بولیں ۔ ان لفظوں میں چھپی سچائی جیسے دل کو خوشی دیتی ہے اسی طرح ان لفظوں میں چھپا دھوکہ بھی بہت زیادہ اذیت دیتا ہے اور یہ اذیت اکثر ” آہ ” کی صورت اختیار کرلیتی ہے۔

الفاظ کا چناؤ ہمیشہ سوچ سمجھ کر کریں۔ کیوں کہ یہی الفاظ آپ کی تربیت صحبت اور آپ کی فطرت کی عکاسی کرتے ہیں۔ دنیا میں اس سے بڑا کوئی ایوارڈ نہیں کہ جہاں آپ کی تربیت کی وجہ سے لوگ آپ کے والدین کو دعائیں اور آپ کو عزت دے
الفاظ وہ نہیں جو دل سے نکلیں الفاظ وہ ہیں جو دل میں اتریں ۔ آپ کے الفاظ آپ کی تربیت ، مزاج اور خاندان کا پتا دیتے ہیں ۔ الفاظ سے بات سمجھ میں آتی ہے لہجے سے دل میں اتر جاتی ہے جادو الفاظ نہیں ، لہجے میں ہوتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: