مضبوط رشتوں کی ضمانت

ایک مشکل دن گزارنے کے بعد میری ماں نے کھاناپکایا
ماں نے میرے والد کے سامنے جلی ہوئی روٹی رکھی
میں نے جلی ہوئی روٹی دیکھ لی لیکن اپنے والد کے رد عمل کا انتظار کرتارہا.

میرے والد نے جلی ہوئی روٹی کھانا شروع کردی
اور مجھ سے میرے دن کے بارے میں پوچھنے لگے
مجھے یاد نہیں میں نے کیاکہا
لیکن میری ماں نے اس کے بعدجلی ہوئی روٹی کے لیے معافی مانگی
میں کبھی نہیں بھول سکتا میرے والد نے جو کہا،
انہوں نے ماں کے ہاتھ کی روٹی کی تعریف کی
میں نے والد سے پوچھا کیا انہیں واقعی روٹی پسند آئی؟
والد نے مجھے گلے لگایااور کہا
آج تمہاری ماں نے ایک مشکل دن گزارااور وہ تھک گئی ہے
جلی ہوئی روٹی کسی کو تکلیف نہیں دیتی لیکن سخت الفاظ تکلیف دہ ہوتے ہیں
ہم سب کی زندگی غلطیوں سے بھری ہوئی ہے
ان تمام غلطیوں کو سمجھنااور نظر انداز کرناہی مضبوط رشتوں کی ضمانت ہے.

سو اپنے سے جڑے رشتہ داروں کی قدر کریں اور انہیں برداشت کیجئے!!!.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: