مال عزت اور رتبہ بڑھانے والےاعمال

مال عزت اور رتبہ بڑھانے والےاعمال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”#صدقہ مال کو کم نہیں کرتا، اور #عفو_و_درگزر کرنے سے آدمی کی #عزت بڑھتی ہے، اور جو شخص اللہ کے لیے #تواضع_و_انکساری اختیار کرتا ہے #اللہ_تعالیٰ اس کا رتبہ بلند فرما دیتا ہے“ ما نَقَصَتْ صَدَقَةٌ مِن مالٍ، وما زادَ اللَّهُ عَبْدًا بعَفْوٍ، إلَّا عِزًّا، وما تَواضَعَ أحَدٌ لِلَّهِ إلَّا رَفَعَهُ اللَّهُ. الراوي : أبو هريرة. المحدث : مسلم. المصدر : صحيح مسلم. الصفحة أو الرقم: 2588. خلاصة حكم المحدث : [صحيح]۔

رسول اللہ ﷺ کی بہت سی احادیث سے صدقات کی صورت میں زیادہ سے زیادہ مال اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی بار بار تاکید کی گئی ہے۔ جِن کا مجموعی خلاصہ یہ ہے کہ : ’’اللہ نے(اہلِ ایمان) کے مال پر صدقہ فرض کیا ہے، جو اِن کے مالداروں سے لیا جائے گا اور اُن کے غرباء کو لوٹادیا جائے گا،جِس مال سے صدقہ نہ نکالا جائے تو وہ اس مال کو تباہ کرکے چھوڑے گا، صدقہ اللہ کے غصہ کو ٹھنڈا اور بُری موت کو دفع کرتا ہے۔صدقہِ سے مال میں کمی نہیں آتی ، آگ سے بچو، چاہے آدھے چھوارےہی کے ذریعہ سے ، جس نے کسی مسلمان(ضرورت مند)کو کپڑا پہنایا، کھانا کھلایا ۔

اور پانی پلایا اللہ اس کو جنت کا سبز لباس، جنت کے پھل اور جنت کی سربمہر شراب سے سرفراز کرے گا، اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنا بھی صدقہ ہے۔ آدمی کے ہر جوڑ پر صدقہ واجب ہے، ہر نیکی صدقہ ہے ، برائی سے بچنا بھی صدقہ ہے ، تکلیف دہ چیز کا راستے سے ہٹادینابھی صدقہ ہے، بشّاش چہرے کے ساتھ اپنے بھائی سے ملاقات کرنا اور اپنے ڈول سے اپنے بھائی کے برتن میں پانی بھر دینا بھی صدقہ ہے‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: