صرف ایک کام اور گھر کا فاقہ ختم

عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص فاقہ کا شکار ہو اور اس پر صبر نہ کرے اور لوگوں سے کہتا پھر ہے تو اس کا فاقہ ختم نہیں ہوگا۔

اور جو فاقہ کا شکار ہو اور اسے اللہ کے حوالے کرکے صبر کرے یا صبر سے کام لے تو قریب ہے کہ اللہ تعالی اسے دیر یا سویر روزی دے۔ ہمیں ہر حال میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ غربت میں بھی اور بیماری میں بھی ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ بیماری اور غربت اللہ تعالی کی طرف سے آزمائش ہوتی ہے اور جس نے اس حال میں صبر کیا اور شکر ادا کیا اس نے اللہ کو پا لیا۔

اللہ تعالی ہم تمام مسلمانوں کو اپنی آزمائشوں سے بچائے اور ہم پر آسانیاں پیدا کرے ہمیں نیک ہدایت دے اور صراط مستقیم پر چلائے اور ہمارا شمار صبر کرنے والوں اور شکر ادا کرنے والوں میں کرے آمین یا رب العالمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: