تین فطری قوانین جو کڑوے لیکن حق ہیں۔

فطرت کے تین ایسے قانون جو کڑوے تو ضرور ہیں ,لیکن حق ہیں ,لیکن اگر ان قوانین کو قبول لیا جاے تو ایک با مقصد اور کامیاب زندگی باآسانی گزاری جاسکتی ہے تو جانیے ان قوانین کے بارے میں..

پہلا قانون فطرت:
اگر کھیت میں دانہ نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے گھاس پھوس سے بھر دیتی ہے۔ اسی طرح اگر دماغ کو اچھی فکروں سے نہ بھرا جاۓ تو کج فکری اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے۔ یعنی اس میں صرف الٹے سیدھے خیالات آتے ہیں اور وہ شیطان کا گھر بن جاتا ہے۔

دوسرا قانون فطرت:
جس کے پاس جو کچھ ہوتا ہے وہ وہی کچھ بانٹتا ہے۔ ۔ ۔

  • خوش مزاج انسان خوشیاں بانٹتا ہے۔
  • غمزدہ انسان غم بانٹتا ہے۔
  • عالم علم بانٹتا ہے۔
  • اچھا انسان اچھائی بانٹتا ہے۔
  • خوف زدہ انسان خوف بانٹتا ہے۔
  • کمینہ انسان کمینگی ضرور دکھاتا ہے۔

تیسرا قانون فطرت

آپ کو زندگی میں جو کچھ بھی حاصل ہو اسے ہضم کرنا سیکھیں، اس لۓ کہ۔ ۔ ۔

  • کھانا ہضم نہ ہونے پر بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔
  • مال وثروت ہضم نہ ہونے کی صورت میں ریاکاری بڑھتی ہے۔
  • بات ہضم نہ ہونے پر چغلی اور غیبت بڑھتی ہے۔
  • تعریف ہضم نہ ہونے کی صورت میں غرور میں اضافہ ہوتا ہے۔
  • مذمت کے ہضم نہ ہونے کی وجہ سے دشمنی بڑھتی ہے۔
  • غم ہضم نہ ہونے کی صورت میں مایوسی بڑھتی ہے۔
  • اقتدار اور طاقت ہضم نہ ہونے کی صورت میں خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔

اپنی زندگی کو آسان بنائیں
ایک با مقصد اور با اخلاق زندگی گزاریں، لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: