خوف خدا نعمت خداوندی

اللہ نے قرآن میں کہا کہ جو بھی میری ناراضگی سے ڈرے گا تو میں اس کے لیے مشکلات سے نکلنے کا کوئی نہ کوئی راستہ ضرور بناؤں گا اور صرف یہی نہیں بلکہ اسے وہاں سے رزق دوں گا جہاں سے اس نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

وَمَنۡ يَّتَّقِ اللّٰهَ يَجۡعَل لَّهٗ مَخۡرَجًاۙ
“جو کوئی بھی اللہ کی ناراضگی سے ڈرے گا تو اللہ اس کے لیے مشکلات سے نکلنے کا کوئی نہ کوئی راستہ بنا دے گا”
(سورة الطلاق، 02)
وَّيَرۡزُقۡهُ مِنۡ حَيۡثُ لَا يَحۡتَسِبُ‌ؕ
“اور اس کو ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں سے اسکا وہم و گمان بھی نہ ہو گا”
(سورہ الطلاق، 03)

پھر کہا استغفار کرنا شروع کردو جب استغفار کرنا شروع کردو گے تو اللہ قرآن میں وعدہ کر رہا ہے کہ میں تمہیں پانچ چیزیں عطا کروں گا جو انسان بھی استغفار کرنا شروع کر دے گا تو میں اسکو بے بہا دولت نواز دوں گا، آسمان سے بارش برسا دوں گا، اولاد دے دوں گا اور تمہارے لئے نہریں بہا دوں گا اور باغات عطا کروں گا۔

فَقُلۡتُ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّكُمۡؕ اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًاۙ‏●يُّرۡسِلِ السَّمَآءَ عَلَيۡكُمۡ مِّدۡرَارًاۙ●وَّيُمۡدِدۡكُمۡ بِاَمۡوَالٍ وَّبَنِيۡنَ وَيَجۡعَل لَّـكُمۡ جَنّٰتٍ وَّيَجۡعَل لَّـكُمۡ اَنۡهٰرًاؕ●
(سورہ نوح، 12 ,11 ,10)
ترجمہ:
اپنے پروردگار سے معافی مانگو کہ وہ بڑا معاف کرنے والا ہے. وہ تم پر آسمان سے لگاتار مینہ برسائے گا.اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد فرمائے گا اور تمہیں باغ عطا کرے گا اور ان میں تمہارے لئے نہریں بہا دے گا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: