دین اسلام کامیابی ہی کامیابی

پیرس کی ایک مسجد میں بچہ داخل ہوا اور امام مسجد سے کہنے لگا کہ میری ماں کہتی ہے کہ مجھے اپنے سکول میں داخل کرو ۔

امام صاحب نے پوچھا کہ بیٹا آپ کی ماں کدہر ہے ؟ بچے نے کہا کہ میری ماں باہر کھڑی ہے امام صاحب نے باھر آکر دیکھا اس کی ماں فرنچ تھی ، پوچھنے پر پتہ چلا کہ وہ مسلمان بھی نہیں تھی ۔ امام صاحب بہت حیران ہوئے اور پوچھا کہ پھر آپ اپنے بچے کو مسلمانوں کہ مسجد میں کیوں داخل کروانا چاہتی ہیں ؟

تو وہ فرنچ عورت کہنے لگی کہ میرے پڑوس میں ایک مسلم گھرانہ ہے ۔ ان کے بچے جب مسجد سے پڑھ کر آتے ہیں تو اپنی ماں کی بہت زیادہ عزت کرتے ہیں ، اسکے ہاتھ چومتے ہیں اور اس کے سامنے ایسے ادب سے چلتے ہیں جیسے کسی ملکہ کے سامنے فوجی ادب سے چلتے ہیں ۔ جب وہ کھڑی ہوتی ہے تو اس کے بچے اس کے سامنے ادب سے کھڑے ہوجاتے ہیں اور جب وہ بیٹھ جاتی ہے تو اس کے بچے اس کے پاس ادب سے بیٹھ جاتے ہیں ۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا بیٹا بھی میرا اسی طرح ادب کرے اور میں اس کے لیے ملکہ جیسی بنوں۔ اس لیے میں چاہتی ہوں کہ آپ میڑے بیٹے کو مسجد میں داخل کرلیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: