کمال کی بات تویہ ہے

کسی حکیم سے کہا گیا کہ فلاں شخص ہوا میں اڑ لیتا ہے۔ حکیم نے کہا یہ کون سی بڑی بات ہے، معمولی مکھی اور مچھر کو بھی ہوا میں اڑنا آتا ہے۔ اس سے کہا گیا کہ اور فلاں شخص تو پانی پر چل لیتا ہے۔

اس نے جواب دیا کہ یہ بھی کوئی بڑی بات نہیں ہے، بےجان لکڑی کا تختہ بھی پانی پر چلتا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ پھر کمال کی بات کیا ہے؟ حکیم نے کہا: کمال کی بات تو یہ ہے کہ تم لوگوں کے درمیان رہو، ان کی جانب سے پیش آنی والی تکلیفوں پر صبر کرو،

اخلاق کی بنیادی باتوں کو نہ چھوڑو، جھوٹ نہ بولو، چوری نہ کرو، دھوکہ نہ دو، لوگوں کا بھروسہ اور اعتبار نہ کھوؤ، خود کو ان کی نظروں میں نہ گراؤ، اور ان کا دل نہ توڑو۔ انسان بن کر رہو یہی اصل کمال ہے۔ (عربی سے ترجمہ)

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: