ایک عادل حکمران کی عظمت

حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کا کی کا وصال ہو گیا ۔ خواجہ ابوسعید نے بلند آواز میں کہا خواجہ صاحب کی وصیت تھی کہ میری نماز جنازہ وہ پڑھاۓ جس نے تمام عمر نہ حرام کھایا ہو اور نہ جس کی نماز ونوافل قضا ہوۓ ہوں ۔

اس وقت مجمع میں مشائخ ,علماء ,صلحاء,اور اولیاء سب موجود تھے .لیکن کوئی بزرگ بھی آگے نہ بڑھا تو سلطان شمس الدین التمش کھڑے ہوے اور کہا حضرت خواجہ نےمیرا راز فاش کر دیا میں تو زندگی بھر یہ راز پوشیدہ رکھنا چاہتا تھا کہ میں ہی وہ عاجز ہوں, جس کی نہ کبھی فرض یا نفلی نماز قضا ہوئی اور نہ کبھی حرام کا لقمہ کھایا یہ کہا اور خواجہ قطب الدین کا کی کی نماز جنازہ پڑھائ

سلطان التمش وہ عادل حکمران تھا جو قر آن پاک کی کتابت کر کے گھر کا خرچہ چلاتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: