ایسے کیا کام کریں کہ اولاد خوبصورت،بااخلاق اور خوش اخلاق پیداہو

رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے چار مختلف حدیثوں میں چار ایسی چیزیں بتائیں ہیں جن کو کھانے سے انسان کی اولاد بااخلاق خوبصورت خوش اخلاق اور بردبار پیدا ہوتی ہے۔ اگر حاملہ عورتیں ان چار چیزوں کو حمل کے دوران کھائیں تو ان کی اولاد بہترین پیدا ہو گی ۔

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کتاب بحار الانوار جلد نمبر 63 میں ارشاد فرمایا کہ با اخلاق اور خوب سیرت بچہ پیدا کرنے کے لیے عورت کو ناشپتی کھلائیں اس سے اس کی اولاد بااخلاق اور خوب سیرت پیدا ہو گی اور اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کتاب مستدرک جلد نمبر 2 میں کہ جو حاملہ عورت خربوزہ کھا ئے گی تو اس کا بچہ خوبصورت اور خوش اخلاق پیدا ہوگا ۔

اور اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتاب مستدرک جلد نمبر 3 میں ارشاد فرمایا کہ حملہ عورتوں کو تاکید کرو یہاں پر رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ حاملہ عورتوں کو بیھیی دانہ کھلائیں اس سے ان کے بچے خوش اخلاق پیدا ہوں گے اور اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی کتاب مستدرک جلد نمبر 3 ارشاد فرمایا کہ ماؤں کو چاہیے کہ دوران حمل کے آخری مہینوں میں یہ چیز آخری مہینوں کے ساتھ خاص ہے اگر پہلے کھائے تو بھی ٹھیک ہے۔

لیکن آخری مہینوں میں ضرور کھائیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ماؤں کو چاہئے کہ حمل کے آخری میں کھجور کھائیں تاکہ ان کے بچے خوش اخلاق اور برد بار پیدا ہوں پس اگر یہ چار چیزیں حاملہ عورتیں کھائیں تو ان کی اولاد انشاءاللہ بہترین پیدا ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: