نکاح کس بنیاد پر کرنا چاہیے

اسلام میں نکاح کی بڑی اہمیت ہے۔ نکاح کے لیے لازم ہے کہ طرفین یعنی مرد اور عورت اس پر راضی اور دونوں ایجاب و قبول کریں ایک ہی محفل میں ایجاب و قبول ہو۔ کاح کے لیے حق مہر بھی لازمی ہے۔ اسلام کی نظر میں نکاح محض انسانی خواہشات کی تکمیل اور فطری جذبات کی تسکین کا نام نہیں ہے۔انسان کی جس طرح بہت ساری فطری ضروریات ہیں

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورت سے نکاح چار چیزوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے نمبر 1 ۔اس کے مال کی وجہ سے
نمبر 2 ۔اور اس کے خاندانی شرف کی وجہ سے نمبر 3 ۔اور اس کی خوبصورتی کی وجہ سے نمبر 4 ۔اور اس کے دین کی وجہ سے

اور تو دیندار عورت سے نکاح کر کے کامیابی حاصل کر، اگر ایسا نہ کرے تو تیرے ہاتھوں کو مٹی لگے گی (یعنی اخیر میں تجھ کو ندامت ہو گی)۔ صحیح بخاری حدیث نمبر 5090
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمیں دیندار عورت سے نکاح کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہ ہر سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: