ہم میں اگر کوئی خوبی ہے تو اس میں ہماری کیا خوبی ہے

ہم میں اگر کوئی خوبی ہے تو اس میں ہماری کیا خوبی ہے ؟؟ سب رب کا دیا ہے جسے چاہے بانٹ دے؟ ہمیں تو بس رب کا شکر گزار ہوںا چاہیے کہ جب رب خوش قسمتی خوبصورتی خوبیاں ہنر بھلائیوں کی تقسیم کر رہا تھا تو اُس نے ہمارا بھی کاسہ بھر دیا ۔

جب سب ہے ہی رب کا دیا تو پھر دوسروں کہ خالی پن پہ ظنز و تبصرے کیوں ! تھوڑا نہیں پورا سوچا کر کیونکہ جو دینا جانتا ہے وہ لینے کہ بھی طریقوں سے اچھی طرح با خبر ہے یا اللہ ! تجھ سے التجاء کرتے ہیں کہ ہم پر رحم فرما. ہمیں ہر اس کام سے بچا جو تجھے ناراض کرے اور ہمیں ہر اس کام کی توفیق دے جس سے تو راضی ہو۔ یا اللہ ہمیں اپنے فضل و کرم سے ان لوگوں میں شامل فرما جن کو روز قیامت نہ تو کوئی خوف ہو گا اور نہ ہی وہ غمگین ہونگے۔ یااللہ ! ہر ہر لمحہ ہمارا حامی و ناصر ہو جا ۔

اور ہمیں ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھ۔ یااللہ ! ہمیں دنیا و آخرت کی ہر خیر وبرکت اور بھلائی عطاء فرما, ہمارے گناہوں کو معاف فرما دے اور ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرما، یا ذوالجلال والاکرام یاالله ! ہماری دعائیں اپنی شان کے مطابق قبول فرما۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: