حضور نبی کریم ﷺ پر درود شریف پڑھنے والوں کی تین قسمیں!!

العارف بالله سيدي أحمدُ بن ﻋﺠﻴﺒﺔ الحسني الشاذلي ﻗﺪّﺱ ﺍﻟﻠﻪ ﺳﺮّﻩ فرماتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجنے والوں کی تین قسمیں ھیں۔

پہلی قسم! وہ لوگ جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بشری صورت پر درود بھیجتے ھیں۔ اور یہ اھل دلیل اور اھل علم لوگ ھیں۔ یہ درود شریف پڑھتے وقت حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بشری صورت کو دل میں لاتے ھیں۔ اور جب یہ لوگ درود شریف کی کثرت کرتے ھیں تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بشری صورت ان کے دل میں قرار پکڑتی ھے، اور یہ لوگ خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرتے ھیں۔ اور کبھی کبھی آپ جناب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی روح مبارک صورت جسدی میں متشکل ھو جاتی ھے اور کھلی آنکھوں سے آپ کا دیدار کثرت درود شریف کرنے والے کو نصیب ھوتا ھے۔
دوسری قسم! وہ لوگ ھیں جو آنجناب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نورانی روح مبارکہ پر درود شریف پڑھتے ھیں۔ اور یہ اھل مشاھدہ ھوتے ھیں۔ اور یہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نورانی روح مبارکہ جو مقام جبروت پر فائز ھے پر درود شریف پڑھتے ھیں۔ پس یہ لوگ اکثر اوقات حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھتے رہتے ھیں۔ جس کو جس قدر حضوری اور مشاھدہ حاصل ھوتا ھے وہ اتنا حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دیدار پر انوار سے اپنی آنکھیں ٹھنڈی کرتا ھے۔
تیسری قسم! یہ وہ لوگ ھیں جو آنجناب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نورِ اصلی پر درود شریف پڑھتے ھیں جو کہ نور الانوار ھے۔ اور یہ راسخ اھل تمکن لوگ ھیں۔ جو کھلی آنکھوں سے مشاھدہ کرنے والے لوگ ھیں۔ اور یہ وہ لوگ ہیں جن سے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدسہ ایک لمحہ کے لئے بھی جدا نہیں ھوتی۔۔۔ صلی اللہ علی حبیبہ محمد وآلہ وبارک وسلم۔
سبحان اللہ العظیم۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: