قرض حسنہ

میں اکثر بچوں سے پوچھتی ہوں کہ جو پیسےآپ جمع کر رہے ہو ۔۔اگر کوئی محتاج بچہ یا بڑا آ جاۓ تو کیا کرو گے ۔۔اپنی مطلوبہ چیز لو گے یاان کی مدد کرو گے ۔۔۔تو

بچوں کا ہمیشہ ایک ہی جواب ہوتا ہے مدد(اپنا منی بکس توڑ چکے ہیں جو کہ آ نہیں سکا دوبارہ ۔۔۔۔اور پاکٹ منی نہیں دیتی ہفتہ میں ایک بار کھانے کی مطلوبہ چیز مانگوا لیتے ہیں۔۔چیجیں ۔) تنیوں بیٹوں(محمد مومن ۔محمد ھود ۔محمد صارم ) نے دادو کے لاۓ خالی ۔۔۔والٹ دادا ابو سے فل کرواۓ ۔۔۔منی ایکسچنج چلتا رہا ۔۔۔۔۔بلاخر کل ایک محتاج دروازے پہ أیا کہ ماں کا جنازہ گھر پڑا ہے اور کفن کے پیسے چاہیے۔۔۔۔۔بیٹوں نے دادا ابو سے کچھ پیسے لیے ۔۔اور اپنے والٹ بھی خالی کر دیے( اس وقت ان کی حالت دیدنی تھی ۔۔جب ہر دراز اور ہر کونہ چیک کر رہے تھے پیسوں کے لیے ۔۔) ۔۔اور بعد میں اس کے لیے دعاء بھی کی ۔۔۔۔۔صبح ان کے ابا حضور کو پتا چلا ۔تو انہوں نے اللہ کریم کو قرض حسنہ والی بات سمجھائی ۔۔۔کہ اللہ کریم کی راہ میں خرچ کرنے سے بڑھتا ہے ۔۔اور ضروری نہیں کہ بدلہ وہی ہو جو دیا ہے ۔۔۔۔وہ اس صورت اپ کو کسی مصیبت سے بچا لیتا ہے ۔کسی کام میں سہولت پیدا کر دیتا ہے کوئی مشکل اسان کر دیتا ہے .۔۔۔یہ یہی پیسے بڑھا کر لوٹا دیتا ہے ۔۔۔۔نیکی کر کے اللہ کریم پہ چھوڑ دو کہ وہ بہتر بدلہ دینے والا ہے ۔۔۔۔۔سب سمجھایا ۔۔۔۔آج صبح میرے تینوں بیٹیوں کو اور ساتھ ان کے دوست بلال کو ایک زخمی بلی ملی اس کو پیار رکھا اور اس کا سارا دن خیال رکھا ۔۔۔شام میں پتا چلا یہ تو وہ بلی ہے جس پہ انعام تھا اور اسکے بارے میں گلی میں موجود اس ایک بچی نے بتایا ۔۔تو بچوں نے باحفاظت اس کو واپس کر کے ۔۔انعام منع کر دیا ۔۔۔بلی کی مالکہ بلی کو پا کے رونے لگی اور بچوں کو بار بار گلے لگا کر شکریہ ادا کر رہی تھیں کیونکہ وہ بلی آٹھ سال سے ان کے پاس تھی ۔۔بلی مالکوں کے بہت اصرار اور ہماری انکار کے بعد ۔۔۔۔۔اپنی خوشی سے انہوں نے بچوں کواور ان کے دوست کو کچھ انعام دیا ۔۔۔۔۔اور اس میں سے بلی کے بارے مین بتانے والی بچی کو اس کا حصہ دیا۔
تومحمد مومن بول اٹھا ۔۔۔۔” ماما جی ۔۔اللہ کریم کو قرض دیا تھا زیادہ ہو کے ہی انا تھا نا “”۔
اس رقم سے اللہ کریم سے کاروبار کا سوچا ہے ۔۔۔اور کزنز کو چاکلیٹس بھی کھلائی ۔۔۔

مجھے زیادہ خوشی بچوں کے اللہ کریم پہ یقین نے دی ۔۔۔۔۔اب دعاء ہے کہ ۔۔۔اے مالک ان کو ایمان کی دولت سےمالا مال زندگی نصیب کر اور خاتمہ بلایمان کرنا ۔۔۔۔اور اپنے پہ یہ یقین و ایمان قائم رکھ ۔ان کو ویسا بنا دے جیسا تجھے اپنے نیک بندے پسند ہیں ۔۔امین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: