صندوق البر(نیکیوں کا صندوق)

آئیے اپنے اپنے گھروں میں نیکیوں کا ایک باکس بنالیں تاکہ ہمارے ساتھ ساتھ ہمارے بچوں کو بھی نیکیاں جمع کرنے کی ترغیب مل سکے.

صدقہ خیرات کرنا اللہ کی پسندیدہ ترین عبادت ہے
دیکھا جائے تو الحمدللہ ہم اللہ کا ذکر اذکار، عبادات، دعا، قرآن، نماز تو روز کرتے ہیں مگر صدقہ کبھی کبھار کرتے ہیں یا رمضان کے مہینے کو صدقہ لیے مخصوص سمجھتے ہیں

جبکہ ہمیں روز صدقہ کرنے کی عادت ڈالنی چاہیے اسکے لیے ایک صدقہ باکس بنائیے اور روز حسب توفیق چاہے دس روپے کا نوٹ ہی ڈال دیا کریں اور جب کچھ زیادہ پیسے جمع ہو جائیں تو کسی نادار کی مدد کردیا کیجیے اور کوشش کیا کریں کہ کسی سفید پوش کو دیں جو دوسروں سے مانگتا نہیں لیکن تنگ دست ہوتا ہے

بتاکر صدقہ کرنے سے زیادہ افضل ہے کہ چھپ کر صدقہ کیا جائے کیونکہ اس کی تلقین قرآن و حدیث میں کی گئی ہے کہ صدقہ ایسے کرو کہ ایک ہاتھ سے دو تو دوسرے کو پتہ بھی نہ چلے اور کسی کی دل آزاری بھی نہ ہو

آئیے صدقہ کرتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: