رزق صرف مال ودولت نہیں

ایک جامع تحریر جسے پڑھ کے آپکو معلوم ہوگا کی رزق صرف مال و دولت نہیں ہے,بلکہ بہت سی ایسی چیزیں بھی رزق میں شمار ہیں جو ہمارے پاس موجود ہیں لیکن ہمیں معلوم نہیں..تو جانیے

ليس شرطا أن يكون الرزق مالا
قد يكون الرزق خلقا أو جمالا

رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں۔ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت اچھا اخلاق یا پھر حسن و جمال دے دیا گیا ہو۔

قد يكون الرزق عقلا راجحا
زاده الحلم جمالا وكمالاً

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت میں عقل دے دی گئی ہو اور عقل اس کو نرم مزاج بنا دے اور زیادہ نرم مزاج اور متحمل بن جائے۔

قد يكون الرزق زوجا صالحا
أو قرابات كراما وعيالا

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ کسی (عورت ) کو رزق کی صورت میں اعلٰی مزاج کا شوہر یا (کسی مرد کو ) بیوی مل جائے۔ یا کریم دوست یا رشتہ دار یا اولاد مل جائے

قد يكون الرزق علما نافعا
قد يكون الرزق أعمارا طوالا

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت علم نافع دے دیا گیا ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اُسے رزق کی صورت لمبی عمر دے دی گئی ہو۔

قد يكون الرزق قلبا صافيا
يمنح الناس ودادا ونَوالا

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ایسا پاکیزہ دل دے دیا گیا ہو جس سے وہ لوگوں میں محبت اور خوشیاں بانٹتا پھر رہا ہو۔

قد يكون الرزق بالا هادئا
إنما المرزوق من يهدأ بالا

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ذہنی سکون دے دیا گیا ہو۔ وہ شخص بھی تو خوش نصیب ہی ہے جس کو ذہنی سکون عطا کیا گیا ہو۔

قد يكون الرزق طبعا خيّرا
يبذل الخير يمينا وشمالا

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت نیک طبع عطا کی گئی ہو۔ وہ شخص اپنی نیک طبیعت کی وجہ سے اپنے اردگرد خیر بانٹتا پھرے۔

قد يكون الرزق ثوبا من تقى
فهو يكسو المرء عزا وجلالا

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت تقوٰی کا لباس پہنا دیا گیا ہو اور اس شخص کو اس لباس نے عزت اور مرتبہ والی حیثیت بخش دی ہو۔

قد يكون الرزق عِرضَاً سالماً
ومبيتاً آمن السِرْبِ حلالاً

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ایسا محفوظ (عزت اور شرف والا) مقام مل جاۓ جو اس کے لئے حلال کمائی اور امن والی جاۓ پناہ بن جاۓ۔

ليس شرطا أن يكون الرزق مالا
كن قنوعاً و احمد الله تعالیٰ

رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں۔ پس خود کو دیے گئے پر (یعنی عطا پر) مطمئن رہو اور الله تعالیٰ کا شکر ادا کرتے رہو

خوبصورت عربی تحریر

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: