ایک دعا سب گناہ معاف

میں اللہ تعالی سے گناہوں کی بخشش چاہتا ہوں جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں جو ہمیشہ زندہ رہنے والا اور خوب تھامنے والا ہے اور اسی سے توبہ کرتا ہوں۔ فضیلت۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص پابندی سے استغفار کرتا رہتا ہے۔

اللہ تعالی اس کے لیے ہر تنگی سے راستہ بنا دیتا ہے۔ ہر غم سے اسے نجات دیتے ہیں اور اسے ایسی جگہ سے رزق عطا کرتے ہیں جہاں سے انسان کا گمان بھی نہیں ہوتا۔ ایک دوسری حدیث میں ہے کہ خوشخبری ہے اس شخص کے لئے جو اپنے اعمال نامے میں استغفار پائے۔

عن زيد مولى رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: «من قال: أَسْتَغْفِرُ الله الذي لا إله إلا هو الحَيَّ القيَّومَ وأتوب إليه، غُفرت ذنوبه، وإن كان قد فَرَّ من الزَّحْف». [صحيح.] – [رواه أبو داود والترمذي.]

رسول الله ﷺ كے آزاد کردہ غلام زید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا:جو شخص یہ دعا پڑھے: ”أَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ“ (میں اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتا ہوں، جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ زندہ ہے، قائم رکھنے والا ہے

اور میں اسی سے توبہ کرتا ہوں) اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے، اگرچہ وہ میدان جہاد سے ہی فرار کیوں نہ ہوا ہو۔ صحیح – اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: