اللہ سے ملاقات کے آداب

ایک آدمی مسجد میں نماز پڑھنے کے لیئے آیا اور وہ ایسا لباس پہنے ہوئے تھا جو سونے کے وقت پہنا جاتا ھے۔

نماز ختم ہونے کے بعد جب وہ مسجد سے نکلنے لگا تو ایک شخص اسے دعوت دیتے ہوئے کہنے لگا:
آئیے ہمارے گھر تشریف لے چلئے تاکہ ہم وہاں بیٹھ کر چائے وغیرہ پئیں گے۔
وہ آدمی مارے شرم کے کہنے لگا:
میرے پیارے بھائی!!! آپ کی دعوت کے لیئے میں معذرت چاہتا ہوں کیونکہ میرا لباس اس قابل نہیں کہ میں اسے پہن کر آپ کے گھر جاسکوں۔
اس شخص نے جواب دیا:
میرا گھر اللہ رب العالمین کے گھر سے کہیں زیادہ بہتر تو نہیں۔
اس آدمی نے مارے شرم کے اپنا سر جھکا لیا اور کہنے لگا: میں آپکی بات سمجھ گیا۔

(يَا بَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍَ)
[سورة اﻷعراف 31]
ترجمہ : اے بنی آدم ، ہر عبادت کے موقع پر اپنی زینت سے آراستہ رہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: