خود کو بہتر کیجیے

اپنی شخصیت اور عادات میں بہتری لانے کا آغاز آپ کو اپنی ذات سے ہی موازنہ کرنے میں ملے گا۔
آپنے آپ کا موازنہ ایک ہفتے یا مہینے پہلے والے خود سے کریں۔

غور کریں کہ آپ جس خاصیت کو اپنانا چاہتے ہیں آپ کو پہلے تولنے اور پھر بولنے کی عادت ڈالنی ہوگی. دھیما لہجہ رکھنا ہو گا ,باوزن گفتگو کرنی ہو گی, غور کرنا ہو گا کہ آپ کو کونسے غلط روئیے اور غلط اظہار کا سہارا لیتے ہیں. آپ کے روئیے کو کونسی چھوٹی چھوٹی عادات بہتری کی طرف لے جاتی ہیں .خود ایک لسٹ بنانی ہو گی کہ کیا کرنے سے آپ کی شخصیت بہتری یا تنزل کی طرف جاتی ہے۔بہتری کی طرف جانیوالی عادات کو ذندگی میں شںامل کرنا ہو گا۔ بد تری کی طرف جانیوالی عادات سے خود کو بچانا ہو گا۔ہر ہفتے اپنی ذات کا موازنہ اپنے ایک ہفتے پہلے والے انسان سے کریں۔اپنی شخصیت میں صرف آپ اپنے عمل سے بہتری یا بدتری لاتے ہیں۔ ہمیشہ اپنے روئیوں اور عادتوں میں بہتری کے لئیے خود اپنے آپ سے پوچھیں کہ کیا ٹھیک ہونا چاہئیے، کیسے ٹھیک ہو گا، کونسی چھوٹی چھوٹی عادات تبدیل کرنی ہو گی۔
جب آپ عملی طور پر خود اپنی ذات کو بہتر بنانے کی ذمہ داری اٹھائیں گے تو تب ہی آپ کا حال اور مستقبل آپ کے ماضی سے بہتر ہوگا۔ بس آپ کا مقابلہ آپ کی اپنی ذات کے ساتھ ہی جاری رہنا چاہیے ۔

جب آپ سچے دل سے حقیقت پسند ہو کر چھوٹی چھوٹی بہتر عادات اپنی ذندگی میں شامل کریں گے تو بہتری یقینی ہے۔اپنی ذات پر محنت نہ کرنے والوں کے ماضی ان کے حال سے مختلف نہیں ہوتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: