سورۃ الکوثر میں عددی معجزہ

سورہ کوثر کا عددی معجزہ جسے پڑھ کر آپ حیرت میں مبتلا ہو جائینگے,کیا یہ ایک اتّفاق ہے یا لُغوی حساب ھے !

سورۃ الکوثر قرآن کی سب سے چھوٹی سورت ھے اور اس سورۃ کے جملے الفاظ 10ہیں۔سورۃ الکوثر کی پہلی آیت میں 10 حروف ہیں۔ سورۃ الکوثر کی دوسری آیت میں 10 حروف ہیں۔سورۃ الکوثر کی تیسری آیت میں 10 حروف ہیں۔ اس پوری سورت میں جو سب سے زیادہ تکرار سے حرف آیا ھے وہ حرف “ا” الف ھے جو 10 دفعہ آیا ھے۔وہ حروف جو اس سورت میں صرف ایک ایک دفعہ آئے ہیں انکی تعداد 10 ہیں۔ اس سورت کی تمام آیات کا اختتام حرف “ر” راء پر ہوا ہے جو کہ حروفِ ہجا میں 10 واں حرف شمار ہوتا ھے۔ قرآن مجید کی وہ سورتیں جو حرف “ر” راء پر اختتام پذیر ہو رہی ہیں، انکی تعداد 10 ھے جن میں سورۃ الکوثر سب سے آخری سورت ھے۔ سورت میں جو 10 کا عدد ہے اسکی حقیقت یہ ہے کہ وہ ذو الحجہ کے مہینے کا 10 واں دن ھے جیسے کہ اللہ تعالی نے فرمایا ” فصل لربک وانحر” “پس نماز پڑھو اور قربانی کرو”۔ وہ دراصل قربانی کا دن ھے۔اللہ کی شان کہ یہ سب کچھ قرآن کریم کی سب سے چھوٹی سورت، جو ایک سطر پر مشتمل ھے، میں آ گیا۔ آپکا کیا خیال ھے بڑی سورتوں کے متعلق اللہ تعالی نے سچ فرمایا!

ہم نے اپنے بندے پر جو کچھ نازل کیا ھے اگر تمہیں اس میں شک ہو تو اس جیسی ایک سورت ہی لے آؤ” اللہ تعالی مجھے اور آپ کو حوضِ کوثر سے ایسا مبارک پانی پلائے جسکے بعد ہمیں کبھی پیاس نہ لگے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: