حضرت ابو ذَر غفاریؓ کی نصیحتیں

حضرت ابو ذَر غفاریؓ کی نصیحتیں جنہیں زندگی میں آزمایا اپنی دنیا اور آخرت دونوں بہتر کر سکتے ہیں..

اے لوگو جب تم میں سے کسی کا سفر کا ارادہ ہوتا ہے تو کیا وہ اتنا مناسب زادِ راہ نہیں لیتا جس سے وہ منزلِ مقصود تک پہنچ جائے؟ قیامت کے راستے کا سفر تو سب سے لمبا ہے لہذا اتنا زادِ راہ لے لو جس سے یہ سفر ٹھیک طرح (طے) ہو جائے۔یا تو خیر کی بات کہو یا پھر چُپ رہو شَر کی بات مت کرو کیونکہ ایک بہت بَڑے دن اللّٰه تعالی کے سامنے کھڑے ہونا ہے۔اس دنیا میں دو باتوں کے لیے کسی مجلس میں بیٹھو یا تو آخرت کی تیاری کے لیے یا حلال روزی حاصل کرنے کے لیے، ان دو کاموں کے علاوہ کسی اور کام کے لیے مجلس میں بیٹھنے سے تمہارا نقصان ہوگا بلکہ ایسی مجلس کا ارادہ بھی نہ کرو۔تم جتنا لالچ کرتے ہو اس کو تم کبھی حاصل نہیں کر سکتے۔ (لالچ کبھی ختم نہیں ہوگی کیونکہ حِرص ہمیشہ ہی بڑھتی رہے گی)۔لوگوں کے ہاں بچّے پیدا ہوتے ہیں جو ایک دن مَر جائیں گے اور لوگ عمارتیں بناتے ہیں جو ایک دن گِر جائیں گی لوگوں کو فانی دنیا کا بَڑا شوق ہے اور ہمیشہ رہنے والی آخرت کو چھوڑ دیتے ہیں۔.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: