رابعہ بصری کی دو عجیب دعائیں

حضرت رابعہ بصری جب تہجد کے لئے اٹھتیں تو دو دعائیں مانگتی تھیں کہ
١- اے کریم پروردگار! دن چلا گیا اور رات آ گئی. دنیا کے سب بادشاہوں نے اپنے دروازے بند کر لیے، لیکن تیرا دروازہ اب بھی کھلا ہوا ہے.

میں تیرے سامنے اپنا دامن پھیلا تی ہوں، میرا دامن بھر دیجئے.اللہ اکبر! اللہ کی کتنی عظمت بیان کرکے مانگتی ہیں اللہ کو ان پر کتنا پیار آتا ہوگا2 ” اے اللہ جس طرح آپ نے آسمان کو زمین پر گرنے سے روک دیا یا اسی طرح شیطان کو مجھ پر مسلط ہونے سے روک دیجئے.”اگر ہم اللہ رب العزت سے ایسی دعائیں مانگیں گے تو وہ ہمارے لئے آسانیاں پیدا کر دیں گے. ہم اس طرح مانگیں : رب کریم! ہمارے لئے گناہوں سے بچنا مشکل، لیکن آپ کے لیے بچا دینا بہت آسان ہے. ہم اپنے آپ کو آپ کے حوالے کرتے ہیں، لہذا اے اللہ معصیت کی ذلت سے محفوظ فرما، ہمیں طاعات کی عزت نصیب فرما.آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: