الہامی بات

تابعین میں ایک بزرگ حضرت عطاء بن ابی رباح رح گزرے ہیں. امام اعظم ابو حنیفہ کے استاد میں ان کا نام آتا ہے اور امام بخاری بھی انکے واسطے سے روایت نقل کرتے ہیں.

وہ فرماتے ہیں: ایک دفعہ اللہ رب العزت نے میرے دل میں یہ بات الہام فرمائی:اے عطاء! “میرے بندوں سے کہہ دو کہ جب یہ گناہ کرنا چاہتے ہیں اُن تمام دروازوں کو بند کر دیتے ہیں جن سے مخلوق دیتی ہے، لیکن اس دروازے کو بند نہیں کرتے جس سے میں پروردگار دیکھتا ہوں، کیا دیکھنے والوں میں سب سے کم درجہ کا مجھے سمجھتے ہیں؟ “دل میں اگر خوف ہوگا تو انسان کے لئے گناہ سے بچنا بہت آسان ہو گا، شیطان زور بھی لگاتا رہے، پھر بھی اللہ رب العزت کی حفاظت ہوتی ہے. چنانچہ اللہ کے کچھ بندے ایسے ہوتے ہیں جن کے بارے میں اللہ رب العزت نے فرمایا:اِنَّ عِبَادِىْ لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطٰنٌ.الاسراء:٦٥” ترجمہ:جو میرے بندے ہیں ان پر قطعاً تیرا بس نہیں چلے گا.”_

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: