کیاتنقیدسےاصلاح ممکن ہے؟

کیا مذاق اڑانے سے آپ کسی کو راہ راست پر لا سکتے ہیں.اپنے آپ کو صحیح ثابت کرنے کیلیے دوسروں کو نیچا دکھا کر حق پہنچایا جا سکتا ہے.

یہ طریقہ ہمارے اسلاف کا تو نہیں,دوسروں کو نیچا دکھا کر، تنقید کا نشانہ بنا کر، عزت نفس کو مجروح کر کے حق پھیلایا جائے.اچھا اخلاق پیش کریں، درد دل سے اصلاح کی کوشش کریں، حکمت عملی کا مظاہرہ کریں ۔۔۔ اور اس سب کیلیے پہلے خود کو قابل بنائیں ۔علم و آداب سیکھیں، اس علم کو عمل میں لائیں، بہترین اخلاق سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنائیں، حق بات نرمی اور حکمت سے کریں اور یہ کام اتنا آسان نہیں۔۔۔ بہت کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے.سب کچھ برداشت کر کے بھی رویہ اچھا رکھیں ۔۔۔ دین سیکھا ہے تو عملی نمونہ بھی پیش کریں کہ دین کے طالب علم اور عام انسان میں فرق نظر آئے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: