فرشتے حضرت عثمان سے حیا کرتے

حضرت عثمان ” خلق حیا میں خاص طور پرممتاز تھے۔ حضرت زید بن ثابت ” کا قول ہے کہ نبی اکرم نےارشادفرمایا کہ عثمان میرے پاس سے گزرے تو مجھ سے ایک فرشتہ نے کہا کہ مجھے ان سے شرم آتی ہے کیونکہ قوم ان کوقتل کر دے گی‘‘ ۔

نبی اکرم نے ارشادفرمایا کہ جس طرح عثمان اللہ اور اس کے رسول سے حیا کرتے ہیں، فرشتے ان سے حیا کرتے میں (مسلم، کتاب الفضائل، باب من فضائل عثان ) جب حسن سے عثمان غنی کی حیا کا ذکر آیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر کبھی عثان نہانا چاہتے تو دروازہ کو بند کر کے کپڑے اتارنے میں اس قدرشرماتے کہ پشت سیدھی نہ کر سکتے تھے۔ آپ ذو ہجرتین تھے یعنی آپ نے حبش کی ہجرت بھی اور مدینہ کی بھی ۔ اور آپ شکل و ٹائل میں نبی اکرم سے بہت مشابہ تھے۔ نبی اکرم نے قبل از بعثت اپنی بیٹی رقیہ ” کی شادی عثمان سے کر دی تھی ۔ جب جنگ بدر کے روز وہ فوت ہو گئیں تو نبی اکرم نے اپنی دوسری بیٹی ام کلثوم کی شادی آپ سے کر دی ۔اسی لیے آپ ذوالنورین کے خطاب سے مشہور ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: