قرآن مجید

الحمد اللہ کریم نے قرآن مجید پڑھنا شروع کیا ہے، قرآن مجید کیا ہے؟یہ اللہ کا کلام ہے یا یوں سمجھ لو کہ یہ یاللہ کی باتیں ہیں .

جو اس نے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر حضرت جبرائیل کے ذریعہ سے بھیجیں تا کہ ہم کو معلوم ہو جاۓ کہ اللہ تعالی کون ہے؟دنیا میں کون کون سی باتیں کر نے کی ہیں جن سے اللہ تعالی خوش ہوتا ہے اور کون سی باتیں چھوڑ نے کی ہیں جن سے اللہ تعالی ناراض ہوتا ہے مرنے کے بعد ہم کو قیامت کے روز دوبارہ زندہ کیا جائے گا تا کہ جس نے اللہ تعالی اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتاۓ ہوۓ اچھے کام کئے ہوں اس کے بدلے اس کو جنت سے اور وہ وہاں ہمیشہ ہمیشہر ہے اور جو اس کا جی چاہے وہ اس کو ملے، اور جس نے ایسے کام کئے جن کو اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کرنے سے منع کیا ہے اسے اس کی سزا دوزخ میں بھگتنا پڑے گی، جس نے اللہ تعالی کے ساتھ شرک کیا ہے اسے اس کو معاف نہیں کیا جائے گا، اس کے علاوہ اللہ تعالی رحم کرنے والا ہے جس کو چاہے بخش دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: