اللہ والے

ایک دن ایک الله والے وضو کرنے میں مشغول تھے کہ ایک شخص جلدی میں اندر آیا جلدی سے وضو کیا اور مسجد کے اندر جا کر نماز پڑھنا شروع کر دی اس الله والے کامعمول تھا.

وہ وضو کے تمام مستحبات بھی بجا لاتے اور دعائیں بھی پڑھتے تھے الله والے جب وضو سے فارغ ہو کر کمرے میں داخل ہونے لگے تو دیکھا وہ شخص جلدی سے نماز پڑھ کر باہر نکل رہا ہے الله والے نے اس شخص سے پوچھا کیا کر رہے تھے اس شخص نے کہا کچھ نہیں الله والے نے کہا تو آپ اندر کچھ نہیں کر رہے تھے اس شخص نے کہا نہیں اسے معلوم تھا اگر کہوں گا نماز پڑھ رہا تھا بزرگ اسے وحظ و نصیحت اور تلقین کریں گے الله والے نے کہا میں نے خود تجھے نماز پڑھتے دیکھا ہے.وہ شخص کہنے لگا نہیں قبلہ آپ نے غلط دیکھا ہے الله والے نے پوچھا پھر کیا کر رہے تھے وہ شخص بولا بس الله کو یہ کہنے آیا تھا میں نافرمان اور سرکش نہیں ہوں اس شخص کے اس جملے نے الله والے پر بڑا اثر ڈالا واقعے کے بعد کافی مدت تک جب الله والے سے پوچھا جاتا آپ کیسے ہیں؟ وہ جواب دیتے نافرمان اور سرکش نہیں ہوں.اے مالکِ ارض و سماء اے ہمارے خالق و رازِق ہم جانتے ہیں ہماری نمازیں ہمارے روزے ہماری عبادات اور ہمارے معمولات بھی آپ کی شان کے لائق نہیں ! اے وحدہ لا شریک اے رب العالمین ہم تو بس یہ کہنے آتے ہیں ہم نافرمان اور سرکش نہیں ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: