اللہ کے راستے میں پہرہ داری کرنے
والوں کے لیے حضور کی دعا

ابوریحانہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ایک غزوہ میں حضور کے ساتھ تھا ایک رات ہم لوگوں نے ایک ٹیلہ پر پناہ پکڑ لی سردی اس قدرشدد تھی کہ میں نے لوگوں کو
گڑھے کودتے اور اس میں گھس جاتے اور اس کے اوپر سے ڈھال رکھ لیتے تھے .

جب رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے یہ دیکھا تو فرمایا کہ اس رات میں جو میری پہر داری کرے گا، میں اس کے لیے اللہ پاک سے دعا کروں گا جس کی
فضیلت اسے حاصل ہوگی۔ ایک انصاری نے کھڑے ہوکر عرض کیا کہ یا رسول اللہ میں اس خدمت کو بجالاؤں گا ، آپ نے فرمایا تم کون ہو؟ انہوں نے کہا میں فلاں ہوں آپ نے فرمایا قریب آ ، جب قریب آۓ آپ نے ان کے کپڑے کا کنارا پکڑ کر ان کو دعا دینی شروع کی ، ابوریحانہ فرماتے ہیں کہ جب میں نے آپ کی دعائی تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! میں بھی پہرہ دینے کے لیے حاضر ہوں ۔ آپ نے فرمایا تم کون ہو؟ میں نے عرض کیا ابوریحانه- آپ نے میرے لیے بھی دعا کی ،مگر میرے ساتھی ہے ۔ اس کے بعد آپ نے فرمایا کہ آگ اس شخص پر حرام کر دی گئی جس نے اللہ کے راستے میں پہرہ داری کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: