مایوسی شیطانی حربہ

جب تک اللہ تعالی نے توبہ کا دروازہ کھولا ہوا ہے تو پھر مایوس کیسی؟۔ بعض اوقات ہمارے دل میں خیال آتا کہ ہم تو بڑے مردور ہوتے ہیں اور مایوسی دل میں پیدا ہو جاتی ہے۔

یا درکھو یہ مایوسی پیدا کرنا شیطان کا حربہ ہے۔اس لئے کہ شیطان دل میں مایوسی پیدا کر کے انسان کو بے عمل بنانا چاہتا ہے۔ ارے! تم یہ دیکھو کہ جس بندے کا مالک اتنا رحمن اور رحیم ہے کہ اس نے مرتے دم تک تو بہ کا دروازہ کھول دیا ہے اور یہ اعلان کر دیا ہے کہ جو بندہ تو بہ کرے گا ،اس کے گناہ نامہ اعمال سے بھی مٹا دیں گے ۔ کیا وہ بندہ پھر بھی مایوس ہو جاۓ ؟ اس کو مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ بس اللہ تعالی کے حضور حاضر ہو کر استغفار کرے اور توبہ کرے ۔ سب گناہ معاف ہو جائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: