ایک خاتون کا عشق نبیﷺ

ایک خاتون کے چار انتہائی قریبی رشتہ دار مارے گئے تھے . یعنی باپ, بیٹا,شوہراور بھائی وہ پریشان حال آشفتہ سر بھاگی بھاگی آرہی تھی .اسے بتایاگیا کہ تیرا باپ شہید ہو گیا ہے .

اس نے کہا: مجھے رسول اللہ ﷺ کے بارے میں بتاؤ…“ ” بھائی بھی مارا گیا ہے …‘‘ ایک طرف سے آواز آئی.” مجھے رسول اللہ ﷺ کے بارے میں بتاؤ.کسی نے آ کر کہا: ” تیرا بیٹا اور شوہر بھی شہادت پا گئے ہیں۔۔۔ ‘‘ مگر اس اللہ کی بندی کی ایک ہی رٹ تھی’’ مجھے رسول اللہ ﷺ کے بارے میں بتاؤ…“ آخر اس کو جان دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا اور جب اس نے آپ کے نورافشاں چہرے کو دیکھا تو دل ٹھنڈا ٹھار ہو گیا اور کہا: “كل مصيبة بعدک جلل یا رسول اللہ ﷺ“یا رسول اللہ ﷺ آپ سلامت ہیں تو پھر باقی ہر مصیبت ہیچ ہے.میرے باپ,بھائ آپ پرقربان , آپ زندہ ہیں تو مجھے اپنے اقرباء کی شہادت کا کوئی غم نہیں…

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: