حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نصیحتیں

امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی نصیحتیں حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے کہا امیرالمومنین ! اگر آپ کی خوشی یہ ہے .

آپ اپنے دونوں ساتھیوں حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے جاملیں تو آپ اپنی امید میں مختصر کر یں اور کھانا کھائیں لیکن پیٹ نہ بھر یں اورلنگی بھی چھوٹی پہنیں اور کرتے پر پیوند لگائیں اور اپنے ہاتھ سے جوتی گانٹھیں اس طرح کریں گے تو ان دونوں سے جاملیں گے۔ (اخر جایی کذافی الکنر ۳۹۸) حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فر مایا خیر بی نہیں ہے کہ تمہارا مال اور تمہاری اولاد زیادہ ہو جائے بلکہ خیر یہ ہے کہ تمہاراعلم زیادہ ہو اور تمہاری بردباری کی صفت بڑی ہواور اپنے رب کی عبادت میں تم لوگوں سے آگے نکلنے کی کوشش کرو ۔ اگر تم سے نیکی کا کام ہو جاۓ تو اللہ کی تعریف کر واور اگر برائی کا کام ہو جاۓ تو اللہ سے استغفار کرواور دنیا میں صرف دو آدمیوں میں سے ایک کے لئے خیر ہے ایک تو وہ آ دی ہے جس سے کوئی گناہ ہو گیا اور پھر اس نے تو بہ کر کے اس کی تلافی کر لی دوسرا وہ آ دمی جو نیک کاموں میں جلدی کرتا ہو اور جوعمل تقوی کے ساتھ ہو وہ کم شمار نہیں ہوسکتا کیونکہ جو عمل اللہ کے ہاں قبول ہو وہ کیسے کم شمار ہوسکتا ہے ۔ ( کیونکہ قرآن میں ہے کہ اللہ متقیوں کے عمل کو قبول فرماتے ہیں ) (اخرجہ القیم فی الحلیة /۷۵) حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا توفیق خداوندی سب سے بہترین قائد ہے اور اچھے اخلاق بہترین ساتھی ہیں عقلندی بہترین مصاحب ہے حسن ادب بہترین میراث ہے اور جب وخود پسندی سے زیادہ سخت تنہائی اور وحشت والی کوئی چیز ہیں۔ (عنایتی وابن عساکر دانیالن ۲۳۸) حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا اسے مت دیکھو کہ کون بات کر رہا ہے بلکہ یہ دیکھو کہ کیا بات کہہ رہا ہے ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہر بھائی چارہ ختم ہو جاتا ہے صرف وہی بھائی چارہ باقی رہتا ہے جولا لچ کے بغیر ہو.
(اخرجہ ابن السمعانی فی الدلائل )

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: