قصہ حضرت سلیمان علیہ السلام

ایک دن حضرت سلیمان ع س دربار میں بیٹھے تھے کہ اتنے میں اچانک ملک الموت حضرت عزرائیل آگۓ سلام کیا تو سلیمان ع س نے پوچھا کہ کیسے آنا ہوا تو عزرائیل ع س نے فرمایا کچھ نہیں بس ویسے آیا تھا اور اٹھ کر چلے گۓ.

دربار میں موجود ایک وزیر کافی گھبرایا ہوا دکھائی دے رہا تھا ۔کہا سلیمان ع س یہ کون تھا فرمایا کہ یہ ملک الموت حضرت عزرائیل ع س تھے۔وزیر نے کہا کہ جب وہ آۓ تو مجھے غصے سے دیکھا اور جب جارہے تھے تو مزید غصے سے دیکھا مجھے ڈر لگ رہا ھے.میں اپنی بہن کے پاس جانا چاھتا ھوں ۔ فرمایا کہاں ھے آپکی بہن وزیر بولے فلاں جزیرے میں سلیمان ع س نے فرمایا وہاں تو گھوڑا تیز رفتار سے جاۓ تو چھ رات اور چھ دن کا سفر ھے آپ میرا ازن تحت لے جاؤ جلدی پہنچ جاؤگے۔وزیر چلا گیا لیکن واپس نہیں اۓ تو سلیمان ع س نے اس دن والی بات کا ذکر کیا تو عزرائیل ع س نے فرمایا کہاس وزیر کا انتظار فلاں جزیرے پر کر رہا تھا کیونکہ اسکی روح میں قبض کرنے کا حکم اس جزیرے پر تھا لیکن جب میں نے دنیا پر نظر ڈالی تو وہ یہاں آپ کے پاس بیٹھا تھا تو مجھے یہاں انا اسلیۓ پڑا کیونکہ راستہ چھ دن اور رات کے سفر کا تھا اور اس کے پاس تو چند ہی وقت تھا لیکن جب یہاں سے جاکر میں جزیرے پر پہنچا تو اپکے اڑن تحت پر وہ وزیر پہنچ گیا اور میں نے اسکی روح قبض کرلی.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: