نبی ﷺ نے جبرائیل امین کو اس کی اصلی شکل میں دیکھا

نبی ﷺ نے جبرائیل امین کو اس کی اصلی شکل میں دیکھا.شریح بن عبید سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم معراج پر تشریف لے گئے

تو مولی نے اپنے بندے کی طرف جووحی کی سوکی , تو جبرائیل امین سجدے میں گر گئے.یہاں تک کہ اللہ نے اپنے نبی ﷺ کو جو تحفے دینے تھے, دے دیے. آپ فرماتے ہیں میں نے سراٹھایا تو جبرائیل کو اس کی اصلی شکل میں دیکھا. پروں پر یا قوت لگے ہوئے ہیں.مجھے یہ گمان ہوا کہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان فاصلہ اتنا طویل ہے کہ آسمان کا ایک کنارہ اس کے پیچھے ہوجائے .(حوالدلائل النبوة)

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: